اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو لیکر کانگریس سراپا احتجاج

0
0

بھاجپاحکومت عوام دشمن پالیسیوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے: بھلہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے منگل کے روز نیو پلاٹ پر پیٹرول ، ڈیزل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف احتجاج جاری رکھا۔ اس احتجاج کا انعقاد جے کے پی سی سی جنرل سکریٹری کانتا بھن نے کیا تھا ۔وہیںاحتجاج میں جے کے پی سی سی کے نائب صدر رمن بھلہ ضلع صدر جموں اربن یوگیش ساہنی ، جے کے پی سی سی ترجمان رویندر شرما ، رجنیش شرما ، راجویر سنگھ کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور عوام نے شرکت کی ۔اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھام رکھے تھے اور بھاجپا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔وہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو فوری رول بیک کیا جائے۔ دریں اثناء مظاہرین نے گورنر ہاؤس کا رخ کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر ناراضگی ظاہر کی اورپولیسنے مظاہرین کو راستے میں روک دیا۔اس موقع پر مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے رمن بھلہ نے کہا کہ اس وقت ملک میںعوام پریشان ہیں کیونکہ اشیائے ضروریہ،ڈیزل ،پٹرول اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو ا ہے اور معیشت کی حالت انتہائی نازک ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ مرکزی حکومت نے آج تک ضرورت مند لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔ کسی کو بھی اپنی پالیسیوں کے بارے میں حکومت سے پوچھ گچھ کی اجازت نہیں اور اگر سوال اٹھائیں تو ان پر ملک دشمن کا لیبل لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لوگ مشکل میں ہیں۔ موصوف نے کہا کہ جب سے بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے ، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ، پٹرول اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بھلا نے بی جے پی پر لوگوں کو پریشان کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں معاملات حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بھاجپاحکومت عوام دشمن پالیسیوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے۔اس موقع پر کانگریس کے دیگر لیڈران نے بھی اظہار خیال کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا