راجیہ سبھا میں بینک اہلکاروں کی ہڑتال مسئلہ اٹھایا گیا

0
0

نئی دہلی،//راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکا ارجن کھڑگے نے منگل کے روز ملک کے بینکوں میں دو دنوں سے جاری ہڑتال کا مسئلہ اٹھایا اور حکومت سے ان کے اہلکاروں کے مسائل حل کرنے کی درخواست کی مسٹر کھڑگے نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ بینکوں کی نجکاری کیے جانے کے خلاف ملک کے نو بینکوں کی یونین 15 مارچ سے ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے عوام اور کاروباریوں کو سخت مشکل ہو رہی ہے۔ ان بینکوں کے تقریباً 13 لاکھ اہلکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بینک اہلکار روزگار کے حوالے سے مستقبل کے تئیں متفکر ہیں۔ کچھ غریب لوگوں کو بھی ریزرویشن کی وجہ سے نوکری ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے دور بیں نظریے کی وجہ سے بینکوں کا نیشنلائیزیشن کیا تھا۔ سنہ 2008 میں دنیا میں بینکوں کی معشیت تباہ ہو گئی تھی لیکن ملک میں قومیائے جانے کی وجہ سے بینکوں پر اثر نہیں ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بینک کے بعد بیمہ کمپنیوں کے اہلکار بھی ہڑتال پر جانے والے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے ان اہلکاروں کے مسائل کو سلجھانے کی درخواست کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا