ملعون وسیم رضوی جیسے لوگ ملک اور آپسی بھائی چارے کے لئے بڑا خطرہ ہیں

0
0

اسے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے:علمائے کرام
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی ؍؍ جامع مسجد توحید پورہ اور مدرسہ تعلیم القرآن بابا غلام شاہ بادشاہ راجدھانی کے بینر تلے ایک روزہ عظیم الشان معراج مصطفیٰ کانفرنس و جشن دستار حفظ و قرائت کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ریاست اور بیرون ریاست سے تشریف لائے ہوئے کئی مقتدر علمائے کرام اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علماء و مشائخ کے مقدس ہاتھوں سے مدرسہ کے تین طلبہ کے سروں پر دستار حفظ و قرات سجائی گئی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مبلغ اسلام تاج الفقہاء مناظر اہل سنت حضرت العلام مولانا مفتی شمشاد احمد مصباحی (یوپی) اور مہمان ذی وقار خطیب اہلسنت ، عالم باعمل ، امیر اعلیٰ تحریک صوت الاولیاء حضرت علامہ مولانا الحاج شیخ عبدالرشید داؤودی و دیگر کئی علمائے کرام نے بیک آواز کہا کہ قرآن کریم اور خلفائے راشدین کے خلاف بدنام زمانہ وسیم رضوی کی زہرافشانی اور بے ہودہ بکواس سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔اس مرتد اور ملعون نے ذاتی مفادات اور پبلسٹی سٹنٹ حاصل کرنے کی خاطر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے اس شرعی مجرم کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے اس پر مقدمہ چلایا جائے۔ کیونکہ ملعون وسیم رضوی جیسے لوگ ملک و سماج کے بھائی چارہ کے لئے ایک ناسور ہیں اور بڑا خطرہ ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر وسیم رضوی کو گرفتار کرکے اسے کڑی سے کڑی سزا دے اور عوام میں انتشار پھیلنے سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ایک آسمانی کتاب ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری خود خالق کائنات نے لی ہے ۔اس لئے ہمیں نہ تو گھبرانے کی ضرورت ہے اور نہ ہی اس میں کسی بھی قسم کی ترمیم یا شک و شبہ کی گنجائش ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ فوری طور پر اس ملعون کی عرضی کو خارج کر کے ملک و ملت کی سالمیت اور امن وامان کو محفوظ رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔کانفرنس کی نظامت کے فرائض جامع مسجد شاہدرہ شریف کے امام و خطیب حافظ عبدالقیوم نے بحسن وخوبی انجام دئیے۔آخر میں صلواو السلام اور قبلہ سید صاحب کی رقت آمیز دعا پر اس تقریب سعید کا اختتام ہوا اور بعد ازاں سب کو لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا