سوپور میں پولیس چوکی کونشانہ بنانے کیلئے گرینیڈحملہ

0
0

قصبہ میں افراتفری،2ایس پی اوئوززخمی ،دونوں خطرے سے باہر
یواین آئی

سوپور؍؍شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ کے سوپورقصبہ میںاُسوقت خوف وہراس کی صورتحال پیداہوئی ،جب سنیچر کے روزیہاں مشتبہ جنگجوئوںنے بس اسٹینڈکے نزدیک واقع ایک پولیس چوکی کونشانہ بنانے کیلئے گرینیڈداغا،جوزورداردھماکے کیساتھ پھٹ گیا،اورآہنی ریزے لگنے سے 2ایس پی اوئوززخمی ہوگئے ۔ایس ایس پی سوپورجاویداقبال نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ دونوں ایس پی اوئوزکومعمولی چوٹیں آئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق سنیچر کے روز عمومی طورپرمصروف رہنے والی قصبہ سوپورمیں جب معمول کی عوامی نقل وحمل اورکاروباری سرگرمیاں جاری تھیں ،تواس دوران نامعلوم افرادنے یہاں جنرل بس اسٹینڈ کے نزدیک واقع پولیس کی ایک چوکی کونشانہ بنانے کیلئے ایک ہتھ گولہ پھینکا،جو چوکی کے نزدیک زورداردھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔اچانک گرینیڈ دھماکہ ہونے سے مین بازار سوپورمیں خوف وہراس کی صورتحال پیداہوئی اورجائے دھماکہ کے نزدیک موجودلوگ ادگراُدھر بھاگنے لگے ۔اس دھماکے کی زدمیں آکر پولیس کے 2ایس پی اوئوزمعمولی طورپرزخمی ہوگئے ،جن کوجلدہی سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور منتقل کیاگیا۔دھماکے کے فوراًبعدپولیس اورفورسزنے اس پورے علاقے کومحاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔ ایس ایس پی سوپور جاویداقبال نے گرینیڈ دھماکے میں 2ایس پی اوئوزکے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔انہوں نے بتایاکہ آہنی ریزے لگنے سے محمدافضل اورآزاداحمد نامی 2ایس پی اوئوز معمولی طورپرزخمی ہوگئے ،اوردونوں کواسپتال منتقل کیاگیا۔انہوںنے بتایاکہ ایک زخمی ایس پی ائوکواسپتال سے فارغ کیاگیاجبکہ دوسرا ایس پی ائو ابھی اسپتال میں داخل ہے ۔ایس ایس پی سوپورکاکہناتھاکہ اس گرینیڈ حملے کے سلسلے میں کیس درج کرکے ملوث افرادکی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اورجلد ملوث افرادکی شناخت عمل میں لاکراُن کیخلاف مزیدکارروائی روبہ عمل لائی جائیگی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا