قرآن پاک اور و خلفائے راشدین کے خلاف توہین امیز حرکت سے مذہبی جذبات مجروح : مولانا اعجازالحق بخاری

0
0

کہاایسے لوگ سماج دشمن عناصر، سستی شہر ت حاصل کرنے اور خرمن امن میں آگ لگانے کی سازش والے ہیں
لازوال ڈیسک
پونچھ ؍؍ہر امن پسند شخص کو وسیم لعین کی اس حرکت سے دلی تکلیف پہنچی ہے ۔ مذہب کوئی بھی ہوں اس میں اس طرح کے لوگوں کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے ۔ مذہبی کتاب قرآن پوری انسانیت کے لئے باعث رحمت و محبت آمن کی پیامبر ہے۔ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری رب تعالی ٰ نے خود لی ۔ ان خیالات کا اظہار آج اپنے ایک بیان میںمرکزی جامع مسجد عائشہ ترکوٹا نگر جموں کے خطیب مولانا سید اعجاز الحق بخاری ریاستی ترجمان آل انڈیا علمائے مشائخ بورڈ نے کیا ۔ انہوںنے کہا یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے اس طرح کے لوگوں پر بروقت کوئی کاروائی نہیں ہوتی ہے ۔جس سے مسلمانوں کے اعتماد میں ٹھیس پہنچتی ہے۔اور دلی تکلیف ہوتی ہے ہم ایسے لوگوں کی کہ ملک اور معاشرے میں آپسی اتفاق و اتحاد جو نُقصان پہنچاتے ہیں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے جرائم جوکہ معاشرے کی تشکیل میں رکاوٹ ہیں کے جرم میں وسیم رضوی جیسے لوگوں کو سزا دیکر پوری دنیا کے آمن پسند لوگوں کو پہنچی ٹھیس کا احتساب کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ایسے لوگ جنکا کسی سماج سے کوئی تعلق نہیں ہوتا انکا مقصد صرف انسانیت آمن و محبت کو نُقصان پہنچانا ہے ۔ یہ سماج کے لئے ذہر ہیں ۔ جس ذہر کے پھیلنے سے نُقصان کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔ انہوںنے کہا صبر کریں اور ایک آدمی کے کہنے سے کوئی کچھ نہیں ہوتا آپسی اتفاق اتحاد محبت بھائی چارے کو برقرار رکھیں اور ایسے لوگوں کو اہمیت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوںنے اس سلسلے میں میڈیا اداروں کو بھی ایسے لوگوں کو ترجیح دینے سے پرہیز کرنی ہے ۔ ایسے ادارے جنکا رہبر ایسا ہوگا اُن کی بھی جانچ ہونی چاہئے ۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔ جو بھی اس سازش کا حصہ ہیں اُن کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ انہوںنے کہا قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی محفوظ ترین کتاب ہے جسکی حفاظت کی ذمہ داری راب کائنات نے خود لی ہے ۔ وہ رب کریم قرآن پاک کی حفاظت خود فرمائے گا ۔ واضح رہے وسیم رضوی نامی شخص کی اس حرکت سے ہر طرف دکھ کا ماحول ہے ایسے میں مذہبی جزبات کو بہت ٹھیس پہنچی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا