طلباء یونین ڈگری کالج پونچھ نے وسیم رضوی کے قدم کی شدید الفاظ میں مذمت کی

0
0

وسیم رضوی جیسے لوگ دہشت گردی کو بھڑکاتے ہیں اورامن وامان کی فضا کو خراب کرتے ہیں:عرفان احمد
ریاض ملک

پونچھ؍؍طلباء یونین گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ نے وسیم رضوی کی جانب سے قرآن مقدس کے متعلق بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔اس موقع پرمعروف احمد ، معروف بجاڑ ، ندیم لون ، سکندر احمد ، نصیر ، امتیاز ، افسانہ ، نازیہ ، فرمان احمد ، محمد عمران جے ڈی ، زونور احمد ، اعزاز احمد اور دیگر طلباء نے وسیم رضوی کے قدم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔وہیں ذرائع اب؛اغ سے بات کرتے ہوئے عرفان احمد نے کہا کہ وسیم رضوی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ عرفان احمد نے بتایا کہ آیات قرآن مجید کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کا وسیم رضوی کا دعوی قطعی غلط اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قرآن مجید نہیں بلکہ وسیم رضوی جیسے لوگ دہشت گردی کو بھڑکاتے ہیں اورامن وامان کی فضا کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا