مریضوں کاطبی معائنہ کر کے مفت ادویات تقسیم ،کووڈ حفاظتی کٹس بھی تقسیم کی گئیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آئی جی پی ،سی آر پی ایف ،پی ایس رنپیز کی ہدایات پر سوکس ایکشن پروگرام کے تحت گرجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ گجر کالونی نزد بائی پاس روڈ چھنی ہمت جموں اور شنکر کالونی چھنی رامہ جموں میں طبی کیمپ منعقد کئے گے ۔ اس موقع پر سول انتظامیہ اور سی آر پی ایف کے طبی عملہ نے مریضوں کا طبی معائنہ کر کے مفت ادویات تقسیم کیں۔علاوہ ازیں سی آر پی ایف کی جانب سے گجر کالونی میں 126اور شنکر کالونی میں243کووڈ19حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں ۔وہیں کیمپ میں کمل سسودیہ سیکنڈ ان کمانڈ،مہیندر سنگھ سیکنڈ ان کمانڈ، ستیہ ویر سنگھ ڈپٹی کمانڈنٹ ،ایس ایس سوماونشی ڈپٹی کمانڈنٹ 76بٹالین نے کیمپ میںشرکت کی ۔وہیںمقامی عوام نے سی آر پی ایف کی جانب سے کیمپ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میںایسے مزید کیمپوں کی امید جتائی ۔