مہور میں دد دن بعد بجلی سپلائی بحال ہوئی ،عوام نے لی راحت کی سانس
شاہ نواز مْغل
ریاسی// حالیہ موسم کے دوران ضلع ریاسی کے پہاڑوں پر تازہ برف باری ہوئی جبکہ نچلے علاقوں میں لگاتار موسلہ دار بارش ہوئی جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ دو روزہ بارش کے دوران ارناس ،درماڑی اور سب ڈویژن مہور میں بجلی سپلائی بند رہی اور کئی سڑک رابطے بھی منقطع ہو گئے۔ واضح رہے جمعہ کی بعد دوپہر موسم میں بہتری آئی جس کے بعد دیر شام سے ارناس، درماڑی، اورسب ڈویژن مہور میں بجلی سپلائی کو بحال کیا گیاجس سے عوا م نے راحت کی سانس لی۔ دریں اثنا ارناس، درماڑی ، مہور ،گلاب گڑھ اور چسانہ کے پہاڑوں پر تازہ برف باری ہونے کے بعد یہاں ایک بار پھر سردی میں اضافہ ہوا جس دوران لوگوں نے دوبارہ گرم ملبوسات کا استعمال کیا۔