دیہی علاقہ جات میں مواصلاتی خدمات پہنچائی جائیں

0
0

ایل جی انتظامیہ سے خصوصی مداخلت کی اپیل
نریندرسنگھ ٹھاکر
ادھمپور؍؍ایک جانب ملک میں ڈیجیٹل انڈیا کا دور چل رہا ہے تو دوسری جانب جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور کے کئی علاقہ جات میں مواصلاتی خدمات کیلئے مقامی عوام پریشان ہے ۔اطلاعات کے مطابق ضلع میں کئی مواصلاتی کمپنیاں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں جو گھنٹوں تک متاثر رہتی ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے اور متعلقہ انتظامیہ خواب غفلت میں سو رہی ہے ۔اس سلسلے میں عوام کا کہنا ہے کہ ڈیٹا اور وائس کالنگ کیلئے بل ادا کر رہے ہیں لیکن دیہی علاقہ جات میں بجلی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے مواصلاتی خدمات بھی ٹپ رہتی ہیں ۔عوام کا کہنا ہے کہ نجی مواصلاتی کمپنیاں عوام کو دو دو ہاتھوں لوٹ رہی ہیں کیونکہ ٹاوروں کے ساتھ منسلک جنریٹر ناکارہ ہیں اور بجلی سپلائی بھی متاثر رہتی ہے۔اس سلسلے میں ضلع ادھمپور کے دیہی علاقہ جات کی عوام نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مواصلاتی کمپنیوں کو بیدار کیا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا