ممبئی ،// بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی آنے والی فلم ’سائنا‘ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔
امول گپتے کی ہدایت میں بنی فلم ’سائنا‘ بیڈ منٹن کی کھلاڑی سائنا نہوال کی بائیوپک ہے۔ اس فلم میں پرینیتی نے سائنا نہوال کا کردار ادا کیا ہے جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ پرینیتی نے کہا ، مجھ پر صرف اپنے ڈائریکٹر کے سامنے خود کو ثابت کرنے کا دباؤ تھا، بیڈمنٹن سیکھنے کا دباؤ تھا بس۔ باقی میں نے کوئی اور دباؤ محسوس نہیں کیا‘‘۔
پرنیتی نے بتایا ’’ہمیں سائنا کی مکمل حمایت ملی۔ انہوں نے ہمیں اپنی زندگی کے ہر پہلو سے آگاہ کیا۔ میں انہیں کبھی بھی فون کرسکتی تھی۔ ویڈیو کال کر سکتی تھی اور وہ ہمیشہ میرے ہر سوال کا جواب دینے کے لئے تیار رہتی تھیں۔ دیکھا جائے تو اس طرح سے ہم نے اپنا سارا کام بہتر طریقے سے کرلیا تھا۔