دیہی ترقی پونچھ میں سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت

0
0

پونچھ ضلع کو او ڈی ایف کا اعزاز حاصل لیکن زمینی سطح پر 30 فیصد بھی بیت الخلاء تعمیر نہیں ہوئے
عمرارشدملک
پونچھ ؍؍سوچھ بھارت مشن کے تحت مرکزی حکومت نے جموں کشمیر میں بھی ائی ایچ ایچ ایل یونٹ قائم کرنے کا مشن شروع کیا تھا تاکہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جاسکے اور گھر گھر بیت الخلاء تعمیر ہوں۔لیکن ضلع پونچھ میں اس کے برعکس پوزیشن ہے۔ جبکہ محکمہ آر ڈی ڈی نے تو پونچھ کو 100 فیصد او ڈی ایف قرار دیا ہے لیکن زمین پر آج بھی 30 فیصد سے زیادہ موجود نہیں ہیں۔ گزشتہ ڈیڈھ سال میں تو ضلع پونچھ میں ایس بی ایم کے فنڈز کو لوٹایا گیا ہے۔ جس میں ڈی پی او، بی ڈی اوز اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پونچھ میں تو ائی ایچ ایچ ایل کی کروڑوں روپے کی رقم واجب الادا ہے ۔لیکن اگر زمین پر یونٹ چیک کئے جائیں تو 80 فیصد واجب الادا خود ہی ختم ہو جائے گی ۔کیونکہ زمین پر یونٹ ہی نظر نہیں آئے گے۔ آر ڈی ڈی پونچھ میں ایک سرجیکل سٹرائیک کی اشد ضرورت ہے تاکہ کالی بھیڑیں بے نقاب ہو سکے اور غریب لوگوں کو انصاف مل سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا