طلباء کے مابین رنگولی بنانے کے مقابلے کے علاوہ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍عالمی یوم خواتین کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج مڑھ میں ایک مباحثے اور کونسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ایک بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی اور اپنی ذہانت کا مظاہر ہ کیا ۔ اس سے قبل طلباء کے مابین رنگولی بنانے کے مقابلے کے علاوہ سمپوزیم ،پوسٹر بنانے اور نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا گیا جہا ں طلباء نے بھرپور ذہانت کا مظاہر ہ کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر ایکتا گپتا نے طلباء اور اسٹاف کی کاوشوں کی سراہنا کی ۔