وقت کی پکار ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں برابری دی جائے:پروفیسر سمانیش جسروتیہ
لازوال ڈیسک
درہال؍؍عالمی یوم خواتین کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج درہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر جنسی برابری اور معاشی ترقی کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا اہتما م بھی کیا گیا ۔وہیں کالج پرنسپل پروفیسر سمانیش جسروٹیہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے روشنی ڈالی ۔انہوں نے مزید کہاکہ وقت کی پکار ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں برابری دی جائے جیسا کہ جنسی برابری سے ملک کی ترقی ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں خواتین کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور مردوں کے برابر انہیں کم اجرتیں دی جاتی ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر احسان الرحمن ہیڈ شعبہ عربی نے اظہار خیال کرتے ہوئے پیغمبر سلام ﷺ کی خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں تعلیمات پر روشنی ڈالی ۔علاوہ ازیں تقریب میں دیگر شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران نے بھی موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا ۔وہیں سمپوزیم میں کل دس طلباء نے حصہ لیا اور موضوع پر روشنی ڈالی ۔