باباغلام شاہ بادشاہ یویونیورسٹی میں عالمی یوم خواتین منایا گیا

0
0

خواتین کے تحفظ کیلئے بی جی ایس بی یو سنجیدہ ہے :وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود
لازوال ڈیسک

راجوری؍؍بابا غلام شاہ بادشاہ ؒ یونیورسٹی راجوری میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر وائس چانسلر بی جی ایس بی یو پروفیسر اکبر مسعود کی قیاد ت میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔وہیں وی سی موصوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کے حقوق کے ساتھ امن کو فروغ دینا ہے ۔موصوف نے کہاکہ اس دن زندی کے مختلف شعبہ جات میں خواتین کی حصولیابیوں کو گنا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس دن کو منانے سے ،خواتین کی حصولیابیوں کی شناخت کرنے سے جنسی برابری کو فروغ ملتا ہے ۔انہوں نے اس موقع پر کرونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن پر اپنی خدمات انجام دینے والی خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔پروفیسر اکبر نے یونیورسٹی کی خواتین ملازمین اور طالبات کو عالمی یوم خواتین کی مبارک باد پیش کرتے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور جنسی برابری کیلئے یونیورسٹی نے اقدامات اٹھائے ہیں۔وہیں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے آن لائین لیکچروں کا انعقاد کیا گیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا