مہاشوراتری ،شب معراج کے مبارک موقعوں کے پیش نظر کالا بازاری اور ذخیرہ اندوزی پر قدغن لگانے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے محکمہ خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے مارکیٹ چیکنگ تیز کریں۔مشیر نے یہ ہدایات آج یہاں اُن سے ملاقات کے لئے آئے مختلف وفود کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے دوارن جاری کیں ۔ جنہوں نے انہیں آنے والے مہاشوراتر اور شب معراج کے مبارک موقعوں کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی نرخوں کو اعتدال پررکھنے کی درخواست کی۔ محکمہ ناپ تول کو معیاری اشیائے ضروریہ لوگو ں کے لئے دستیاب رکھنے کے لئے پہلے ہی اَپنے عملے کو متحرک کیا ہے ۔ خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین ومحکمہ ناپ تول کے ملازمین کو مثبت نتائج کے حصول کے لئے مختلف قانون نافذ کرنے والی ایجنسیو ں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے کہا گیا۔