جموں میں پہلے یومِ تاسیس پر شاندار تقریب، سینکڑوں لیڈران، ، ورکروں اور خواتین نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں//اپنی پارٹی نے پیر کے روز اپنے پہلے یومِ تاسیس پر جموں وکشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے جدوجہد کا عزم دوہرایا ہے۔ گرجر دیش چیرٹیبل ٹرسٹ چھنی ہمت جموں میں منعقدہ پارٹی کے پہلے یومِ تاسیس اور عالمی یوم ِ خواتین کی پروقارتقریب میں ہزاروں لیڈران اور ورکرز بشمول سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ اس تقریب میں صوبہ جموں کے اطراف واکناف سے آئے لیڈران وکارکنان نے شرکت کی۔ سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے اپنے خطاب میں کہاکہا’’جموں وکشمیر جس کی ایک طویل تاریخ کے شہریوں کو ریاستی درجہ چھین کر بے اختیار بنا دیاگیا۔ ہم جموں وکشمیر کی تنزلی کر کے یونین ٹیراٹری بنانے کے ہرگز حمایت نہیں کرتے‘‘۔ گوجر چیرٹیبل ٹرسٹ کا ہال جس میں ہزاروں لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے، وہ کچھا کچھ لیڈران، ورکروں اور خواتین سے بھرا تھا۔ نائب صدر اعجاز احمد خان، جنرل سیکریٹری وجے بقایہ، وکرم ملہوترہ، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، صوبائی نائب صدر جموں سید اصغر علی، صوبائی صدر خواتین ونگ نمرتہ شرما، ریاستی کارڈی نیٹر او بی سی مدن لال چلوترہ، ریاستی کارڈی نیٹر ایس سی بودھ راج بھگت، ٹریڈ یونین جموں وکشمیر صدر اعجاز کاظمی، جموں سینٹرل کارڈی نیٹر پرنو شگوترہ، نائب صدر جموں وکشمیر یوتھ ونگ رقیق احمد خان، جنرل سیکریٹری ابہے بقایہ، صوبائی صدر جموں یوتھ ونگ گوروکپور، سابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ، سابقہ ایم ایل اے پریم لال، سابقہ ایم ایل اے کمل اروڑہ ودیگر لیڈران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ غلام حسن میر نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر رول کو طوالت دیکر حکومت جموں وکشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی جہاں پر بے روزگاری میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کی بنیاد 8مارچ 2020کو رکھی گئی تھی اور اسی روز عالمی یومِ خواتین بھی منایاجاتاہے۔ پارٹی کے یومِ تاسیس اور عالمی یوم ِ خواتین کے درمیان اتفاق ہے، لہٰذا پارٹی خواتین کو با اختیار بنانے کی وعدہ بند ہے، ہمارے صدر سید محمد الطاف بخاری نے پہلے ہی کہا ہے کہ اپنی پارٹی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں خواتین کو ریزرویشن دینے کی حمایت کرتی ہے۔ نئی صنعتی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے میر نے کہاکہ حکومت کو 90فیصد ہنر اور غیر ہنر روزگار مقامی لوگوں کے لئے مخصوص رکھنی چاہئے۔انہوں نے اشیاء ضروریہ، پٹرولیم مصنوعات اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے پر بھی گہرے تشویش ظاہر کی اور مطالبہ کیاکہ ٹیکس میں کٹوتی کی جائے تاکہ اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپنی پارٹی امن، ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے، ہم جموں اور کشمیر خطوں کی یکساں ترقی پریقین رکھتے ہیں، نہ کہ دونوں خطوں کے لوگوں کی تقسیم۔نائب صدر اعجاز خان نے بھی خطاب کیا اور پارٹی کی حمایت کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ جذباتی بلیک میلنگ سیاست کا اب خاتمہ ہوگیا ہے، ہم صداقت پر مبنی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ وجے بقایہ نے کہاکہ زمین سے جڑے لیڈران اور ورکروں کے تعاون سے اپنی پارٹی نے سنگ میل حاصل کیا ہے اور اپنی پارٹی عوام بالخصوص نوجوانوں کا اعتماد جیتنے میں کاماب ہوئی ہے۔ وکرم ملہوترہ نے کہاکہ اپنی پارٹی بننے کے بعد جموں کے اندر بڑی سیاسی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے، پارٹی اُن مقامات پر بھی مضبوط ہوئی ہے جنہیں بھاجپا کا گڑھ ماناجاتاہے،پارٹی ایجنڈے اور پالیسیوں سے لوگ کافی متاثر ہورہے ہیں۔ سابقہ وزیر اور صوبائی صدر منجیت سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جموں کے لوگوں نے انہیں ووٹ دیکر 25ایم ایل اے اسمبلی میں بھیجے لیکن وہ پانی، بجلی اور ترقی جیسے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے۔ سید اصغر علی نے کہاکہ وادی چناب کو دہائیوں سے نظر انداز کیاگیا ہے۔ اپنی پارٹی نے عوامی مسائل کے تئیں زیادہ دلچسپی ظاہر کی ہے جس سے نظر انداز خطہ کے لوگوں کا اِس جماعت پر اعتماد بنا ہے۔ خواتین ونگ سربراہ نمرتہ شرما نے کہاکہ پارٹی نے خواتین کے مسائل کو زیادہ اہمیت دی ہے اور اُن کے حل کے لئے کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ ہم نے صرف نعرے نہیں لگائے بلکہ خواتین کے لئے کام بھی کیا۔ اپنی پارٹی ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی نے یومیہ اجرت اور عارضی ملازمین کے مسائل پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اپنی پارٹی اِن کو حل کرنی وعدہ بند ہے۔ تقریب میں موہن سنگھ بھٹی، بچن چوہدری، کیپٹن موہن لال شرما، تلک راج شرما، سلیم عالم، بابو رام بھگت، رمن تھاپا، ماسٹر لال محمد، پلو کمار، منی رام شرما، سرپنچ جوگیندر لال، سرپنچ پریتم لال، گمبھیر سنگھ، سابقہ سرپنچ گرجیت سنگھ، سچا سنگھ، پونیت کور، مینو شرما، سنیتا کماری، پروین کور، شاردا چوہدری، پریتی، جیتو دیوی، ریکھا کمار، رمن کماری، سنیتا سہنی، اجے سہنی، سنجے ملہوترہ، شفقت کھوکھر، جیوتی وید، میناکشی اروڑہ، رانی دیوی، سپنا گل، راجندر گپتا، انتم راٹھور، ایڈووکیٹ ذولفقرنین، اشرف چوہدری، فاروق چوہان وغیرہ بھی موجود تھے۔ راجوری، پونچھ، ریاسی، ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن، اودھم پور، وجے پور، سانبہ ، کٹھوعہ اور صوبہ کے دیگر مقامات پر بھی اپنی پارٹی یومِ تاسیس کے حوالے سے وہاں پر ورکروں کی طرف سے شاندار تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔