درگاہ حضرت بل میں شب معراج پر شبانہ مجالس نہیں ہوں گی

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍گرمائی دارلحکومت سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع درگاہ حضرت بل میں شب معراج کی مناسبت سے امسال شبانہ مجالس کا اہتمام نہیں ہوگا۔درگاہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر درگاہ حضرت بل میں امسال شب معراج کی مناسبت سے 11مارچ کو شبانہ تقریبات کا اہتمام نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا تاہم 12 اور 13 مارچ یعنی جمعے اور ہفتے کے روز ہر نماز کی ادائیگی کے بعد موئے مقدس کے دیدار سے عقیدت مندوں کو فیضیاب کیا جائے گا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاوہ ازیں 19 مارچ کو بھی عقیدت مندوں کو موئے مقدس کا دیدار کرایا جائے گا۔بتادیں کہ وادی میں معراج النبیؐ کے مقدس موقع پر درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرکے موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہوتے ہیں اور روح پرور مجالس کے برکات سے بھی بہرہ مند ہوجاتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا