یواین آئی
نئی دہلی؍؍انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے 4 مارچ کو چنئی میں دو کاروباری گروپوں کے دو مقامات پر چھاپوں میں 1000 کروڑ روپے کی نامعلوم آمدنی کا سراغ لگایا ہے اور اب تک 1.2 کروڑ کی نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔انکم ٹیکس محکمہ نے جن دو گروپوں پر چھاپہ مارا ان میں سے ایک تمل ناڈو کے صرافہ تاجروں کا گروپ ہے اور دوسرا گروپ جنوبی ہندوستان کے جیولری بیچنے والے گروہ میں سے ایک ہے۔محکمہ انکم ٹیکس نے چنئی ، ممبئی ، کوئمبٹور ، مدورائی ، تریچی ، تھرسور ، نلور ، جے پور اور اندور میں 27 مقامات پر تلاشی لی تھی۔محکمہ نے آج یہاں بتایا کہ سرچ آپریشن میں 1000 کروڑ سے زائد نامعلوم اثاثوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور 1.2 کروڑ مالیت کی نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ صرافہ ٹریڈر کے احاطے میں پائے جانے والے شواہد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے بے حساب نقدی فروخت ، اپنی شاخوں سے جعلی نقد قرض ، خریداری کے لئے ڈمی اکاؤنٹس کی آڑ میں نقد کریڈٹ ، نوٹ بندی کے دوران جعلی واجبات اور نامعلوم اسٹاک ہیں۔اس دوران زیورات خوردہ فروشوں کے احاطے میں پائے گئے شواہد کے مطابق ٹیکس دہندگان نے مقامی مالیات سے نقد قرض لیا اور پھر ادائیگی کی ، بلڈروں کو نقد قرض دیا اور ریئل اسٹیٹ میں بھی نقد رقم لگائی۔ اس رپورٹ میں سونے کی بے حساب خریداری کا انکشاف ہوا ہے اور غلط قرضوں سے متعلق بھی انکشاف ہوا ہے۔