ڈائٹ پونچھ کے زیر اہتمام پانچ روزہ اردو مضمون کا خصوصی تربیتی پروگرام اختتام پذیر

0
0

ضلع بھر سے تشریف لائے اساتذہ کرام نے تسلی وتشفی بخش طور پر اطوارِ آموزش سے آشنا کیا
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍اسکنڈری اورہائراسکنڈری سطح پر اردو مضمون کی نثر،شاعری اور گرائمر کی جانکاری کو لیکر زبان وادب کے ماہرین لیکچرز کے بھر پور تعاون سے ڈسٹرک انسٹی چوٹ آف ایجوکیشن پونچھ کے زیر اہتمام پانچ روزہ تربیتی پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا جس میں ضلع بھر سے تشریف لائے اساتذہ کرام نے تسلی وتشفی بخش طور پر اطوارِ آموزش سے آشنا کیا اور طلاب کی ذہانت وفطانت میں افہام وتفہیم کے تقاضوں کے مطابق اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے اردو ادب کی طرف رجحانات کے ذریعہ استفادہ کرنے پر آمادہ کرنے پرزور دیا اور سیکھے ہوئے طریقہ کار کو عملی جامہ پہنانے پر زوردیا واضح رہے کہ اس کامیاب مشق پر مامور کارگزار انور خان پرنسپل ہائراسکنڈری اسکول ساوجیاں، ہارون رشید راٹھور لیکچرر ڈائٹ پونچھ ،ماسٹر محمد جاوید کملاک ،ماسٹر عبدالغنی نے جدید انداز فکر شائستہ لب ولہجہ سہل الفہم کے دائرہ میں تشنگان علم وعرفاں کے قلب وذہن میں علمی جوہر انڈیلنا کے تجربات اساتذہ کو ودیعت کئے ۔وہیںگلزار احمد قادری ڈائٹ پرنسپل پونچھ نے پروگرام کوآرڈنیٹر ڈاکڑ نکہت چوہدری کے کامیاب پروگرام کی ستائش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء کو ضلع سطح پر معیار تعلیم کو عروج واستحکام کی نہج پر لانے کے لئے محنت وجانفشانی کی ہدایت کی اور اردو زبان کو ادب کے فروغ کے لئے بنیادی اصولوں پر چلنے کا مشورہ دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا