ای ڈی نے حوالہ معاملے میں محبوبہ مفتی کو 15 مارچ کو دہلی طلب کیا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے حوالہ معاملے کے سلسلے میں جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو جمعہ کو سمن جاری کیا اور دہلی میں پوچھ گچھ کے لئے 15 مارچ کو طلب کیا ہے۔سنٹرل فنانشل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ایک ٹیم نے سرینگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ محبوبہ کی فیئر ویو رہائش گاہ پر جمعہ کوسمن لے کر پہنچی جسے ان کے اہل خانہ نے نہیں وصول کیا۔ پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری نے بتایا کہ "لوگ سمن لے کر آئے تھے لیکن محترمہ محبوبہ مفتی شہر میں نہیں تھیں ، لہذا کسی نے سمن نہیں لیا۔”انہوں نے بتایا کہ محترمہ محبوبہ پارٹی کے متفقہ طور سے صدر منتخب ہونے کے بعد ریاست کے مختلف حصوں کا دورہ کررہی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا