ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی اندو کنول چب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍برہمہ کماری ریاسی کے مقام پر مہا شیو جینتی مہوتسو پروگرام اور ترنگا لہرایا گیا ۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی اندو کنول چب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔وہیں مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ برہمہ کماری ایک تنظیم ہے جسے خواتین چلا رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس تنظیم نے ہمیں اخلاقی اقدار سکھایا ہے جو آج کے سماج کی ضرورت ہے ۔وہیں مہمان ذی وقار صراف سنگھ ناگ ڈی ڈی سی ریاسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ برہمہ کماریاں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کی ہر طرح سے مدد کرنے کو تیار ہیں ۔اس موقع پر چیئر پرسن راج یوگنی بی کے سدھرشن دیدی انچارج برہمہ کماری جموں وکشمیر اور لداخ نے تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس موقع پر دیگر کئی اہم شخصیا ت نے شرکت کی ۔