نمرت کور بالی ووڈ میں کم بیک کے لئے پرجوش

0
0

ممبئی ،//معروف اداکارہ نمرت کور پانچ سال بعد بالی ووڈ میں ’کم بیک‘ کے لئے کافی پرجوش ہیں۔

لنچ باکس فیم نمرت کور پانچ سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کرنے جارہی ہیں۔
نمرت فلم ’ دسویں‘ میں ابھیشیک بچن کے ساتھ اداکاری کریں گی۔
نمرت جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گی۔
اس سے قبل نمرت سال 2016 میں ریلیز اکشے کمار اسٹارر فلم ’ ایئر لفٹ‘ میں نظر آئی تھیں۔
اس کے بعد وہ بین الاقوامی اور گھریلو سیریز میں کام کررہی تھیں۔

نمرت کور نے کہا ’’ابھی میں جوش ، گھبراہٹ اور فکر سے بے حال ہوں۔
میں پانچ سال بعد ہندی فلم کے سیٹ میں واپس آنے پر بہت خوش ہوں ۔
اب تک میں نے جو بھی فلمیں کی ہیں وہ ایسی تھی جس کی کہانی نئی تھی۔
میں نے پہلے کبھی ایسا کام نہیں کیا ۔
ایک ناظرین کے طور پر میں کچھ نیا دیکھنا چاہتی ہوں ، لہذا میں اپنے کام میں بھی یہی دھیان رکھتی ہوں ۔
میں ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے اور اس پروجیکٹ پر شاندار وقت گزارنے کےلئے پرجوش ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا