جموں، ///بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کانگریس پارٹی کو پاکستانیوں کی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پارٹی کے لیڈروں کو اپنے اہلخانہ بھی ووٹ نہیں دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک سے کانگریس کا صفایا ہوا ہے اور جن پانچ ریاستوں میں چناؤ ہونے والے ہیں ان میں بھی کانگریس کا صفایا ہوگا۔
انہوں نے سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کے لئے منگیری لال کے حسین خواب دیکھ رہے ہیں۔