بے روزگاری نوجوانوں کیلئے ایک اہم مسئلہ!

0
0

بے روزگاری ایک اہم مسئلہ ہے جس کا ازالہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔پوری دنیا عالمی وبائی مرض کرونا وائرس سے متاثر ہوئی گویا روزگاروں کو ہاتھوں سے چھین لیا گیا ہو۔ بے روزگاری کے مسائل سے نوجوانپریشان ہیں ،دور دراز کے علاقہ جات میں روزگاریںکرنے والے لوگ آج کرونا وائرس کی وجہ سے اپنے گھروں میں ہیں،یہ لوگ کرونا وائرس لاک ڈائون کے دوران اپنی روزگاروں کو خیر آبادکہہ کر اپنے گھروں کو لوٹ آئے تھے اور ان میں کئی ایک واپس اپنی روزگار پر نہیں جا سکے ۔لاک ڈائون کا اثر طویل عرصے تک رہا ۔دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو روزگاروں کے خواب دکھائے گے اور کہا گیا کہ پچاس ہزار اسامیوں کو فوری پر کیا جا ئے گا ۔ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن بے روزگاری کا رونا بھی رویا جا رہا ہے ۔جموں وکشمیر ایس ایس بی کی جانب سے کئی اسامیوں کیلئے امتحانات بھی لئے جا رہے ہیں لیکن جموں وکشمیر میں ایک بڑی تعداد تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے روزگار ہے۔جموں وکشمیر میں ڈومیسائل قانون سے ناراض لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈومیسائل قانون لاکر بیرونی لوگوں کیلئے روزگار کی کھڑکی کھول دی گئی ہے اور یہاں کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ یہاں کی روزگاریں جموں وکشمیر کے نوجوانوں کیلئے محفوظ بنائی جائیں ۔اس سلسلے میںجموں خطے کی عوام کا کہنا ہے کہ بیرونی ریاستوں سے زیادہ لوگ جموں میں آکر آباد ہونگے اور جموں سب سے زیادہ متاثر ہوگا ۔بے روزگاری جیسے مسائل سے پڑھے لکھے نوجوان جوجھ رہے ہیں ،یعنی دو وقت کی روٹی کیلئے بھی اب سوچنا پڑ رہا ہے ۔خود مدد گار گروپ ،ایس آر او 24کے تحت کام کر رہے ملازمین بھی خوب متاثر ہوئے ۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سماج میں بے روزگاری ایک اہم مسئلہ ہے ۔جموں وکشمیر میں صنعتی میدان میں روزگار کے مواقعوں کی کافی امید جتائی جا رہی ہے ،سیاحت بھی جموں وکشمیر کیلئے ایک اہم صنعتی میدان ہے اور مالی حالات پٹری پر لوٹنے کی امید جتائی جا رہی ہے ۔پڑھا لکھا بے روزگار طبقہ حکومت سے مطالبہ کر رہا ہے کہ ایک نئی روزگار پالیسی مرتب کی جائے تاکہ فاسٹ ٹریک پر بھرتی کی جائے اور روزگار کے مواقعے پیدہ کئے جائیں تاکہ بے روزگاری جیسے مسائل میں کمی آئے ۔حکومت کو چاہئے کہ بے روزگاری کے مسائل سے نمٹنے کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے تاکہ پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا