جی ایس ٹی کونسل نیوٹرل الکحل پر ٹیکس لگانے کے حق سے دستبردار
یواین آئی
نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں ہفتہ کے روز منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گ?ا کہ وزن کے لحاظ سے 70 فیصد باجرہ والے آٹے پر جی ایس ٹی نہیں لگایا جائے گا۔اس طرح کے آٹے کی خوردہ فروخت کی صورت میں کوئی جی ایس ٹی نہیں ہوگا، جبکہ 70% باجرہ والے پیک شدہ اور لیبل شدہ آٹا پر 5% جی ایس ٹی لگے گا۔ٹیکس کی شرح میں کمی کے دوسرے فیصلے میں، کونسل نے گڑ پر جی ایس ٹی کو 28 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کی سفارش کی ہے۔جی ایس ٹی کونسل کی 52ویں میٹنگ کے بعد میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ اس اقدام سے گنا کے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ اس سے شوگر مل مالکان کے ذریعہ کسانوں کے واجبات کی تیزی سے ادائیگی ہوسکے گی۔وزیر موصوفہ نے کہا، "مرکزی کونسل اور ہم سب محسوس کرتے ہیں کہ اس سے مویشیوں کا چارہ تیار کرنے کی لاگت میں بھی کمی آئے گی، جو ایک اہم پیشرفت ہوگی۔”دیگر اہم فیصلوں میں، جی ایس ٹی کونسل نے ایکسٹرا نیوٹرل الکحل (ای این اے) کو جی ایس ٹی کیدائرے سے باہر رکھنے کی سفارش کی جو انسانوں کے پینے کی شراب کی تیاری کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔