عوامی مسائل سماعت کرکے ازالہ کیا،بقیہ مسائل کا ازالہ کرنے کی عوام کو یقین دہانی کروائی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا کی عین سرحد سے لگی پنچایت قصبہ اپر مرگائی مار میں ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی کی دعوت پر ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میں عوام کے مسائل سماعت کر انکا موقع پر ہی ازالہ کیا جبکہ کئی دیگر مسائل کا جلد ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقعہ پر وہاں کی عوام نے پھولوں کے ہار پہنا کر انکا والہانہ اسقبال کیا اور چوہدری عبدالغنی کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے 70 سال میں پہلی بار کسی ضلع ترقیاتی کمشنر کا دورہ انکے علاقے میں کروایا اور دورہ ہی نہیں بلکہ عوامی دربار کا انعقاد کر انکے تمام مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کروایا۔
عوام نے کہا کہ چوہدری عبدالغنی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے جو وعدے انتخابات سے قبل کیے تھے وہ سبھی سو فیصد پورے کیے اور سب سے بہترین و قابل فخر بات یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر پونچھ کا دورہ کروا کر انکے ان مسائل کا ازالہ کروایا جو ستر سال ابکے بھی اگر وہ انتظامیہ کے دفتروں کے چکر لگاتے تو انکا ازالہ نہ ہو پاتا۔لوگوں نے کہا کہ 70 سال سے زائد ہو گی لیکن کسی لیڈر نے ایسا نہیں کیا جو چوہدری عبدالغنی نے 3 سالوں میں کیا اور ہمارے علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھا دیا اور چاروں اور ترقی زمینی سطح پر دکھائی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بھی چوہدری عبدالغنی کا دل سے ساتھ دیں گے۔چوہدری عبدالغنی نے کہا کہ قصبہ پنچایت میں 17 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے زیر عمل ہیں اور عوام کے لیے انکے خون کا قطرہ بھی حاضر ہے۔اس موقعہ پر وہاں کانگریس ضلع جنرل سکریٹری گلزار جٹ ، سابق سرپنچ قصبہ اپر و علاقے کے معززین و عوام کثیر تعداد میں موجود رہی۔سب نے ضلع ترقیاتی کمشنر یاسین محمد چوہدری و ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی کا اس عوامی دربار کے انعقاد کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے قصبہ کی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھے جانے والے لمحات قرار دیا۔