نوین چودھری نے کٹھوعہ میں کسان میلے کا افتتاح کیا

0
0

کٹھوعہ ؍؍پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار و بہبودِ کساناں نوین کمار چودھری نے آج برنوٹی کٹھوعہ میں ایک روزہ کسان میلے و نمائش کا افتتاح کیا ۔ مہمانِ خصوصی نے دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں جن میں باغبانی ، پشو پالن ، ابریشم ، ماہی پالن ، کے وی کے کٹھوعہ شامل تھے ، کی جانب سے قائم کئے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا جن میں کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف سکیموں اور پروگراموں سے متعلق جانکاری فراہم کی جا رہی تھی ۔ میلے میں زرعی ساز و سامان اور حیاتیاتی مصنوعات کی تجارت سے وابستہ نجی اداروں نے بھی اپنے سٹال قائم کئے تھے ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کسانوں کو آتم نربھر بھارت سی ایس ایس اور کیپکس کے تحت سکیموں سے استفادہ کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کسانوں کو جدید طریقہ کار بشمول مربوط کھیتی باڑی اختیار کرکے اپنی آمدن کو دوگنا کرنے کیلئے کہا انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ کو ایک ضلع ایک پیداوار کے تحت مصالحہ ضلع قرار دیا گیا ہے تا کہ ضلع میں مصالحہ جات کی کاشتکاری کو فروغ حاصل ہو سکے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو مصالحہ جات کی کاشتکاری اور اس کی مارکیٹنگ کو بطور روز گار اختیار کرنے کیلئے کہا جس کیلئے محکمہ معاونت کرنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کٹھوعہ کو آنے والے دو برسوں کے دوران حیاتیاتی ضلع قرار دینے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشینری بنک قائم کئے جا رہے ہیں تا کہ کسانوں کو کاشتکاری میں کام آنے والی مشینیں بروقت دستیاب رکھی جا سکیں ۔ اس کے علاوہ ٹریکٹر اور تھریشر بھی پنچائت سطح پر فراہم رکھے جا رہے ہیں ۔ اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی نے بہترین کاشتکاری طریقہ کار اپنانے کیلئے کسانوں کو سراہا اور انعامات سے نوازہ ۔ میلے میں ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ ، ناظمینِ زراعت ، باغبانی ، پشو پالن ، بھیڑ پالن ، ابریشم ، ماہی پالن ، کمانڈ ایریا ، دیگر متعلقہ افسران اور کسانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا