تہران// سزائے موت سے قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والی خاتون زہرہ اسماعیلی کو ایران میں پھانسی دے دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق 42 سالہ زہرہ اسماعیلی کو اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی، زہرہ اسماعیلی کو شرعی قانون قصاص کے تحت سزائے موت دی گئی۔
شہر رجائی کی بدنام زمانہ جیل میں زہرہ اسماعیلی کے ساتھ 16 دیگر افراد کو بھی پھانسی دی گئی ہے۔