سونیل دمپل نے پراپرٹی ٹیکس کو لیکر جموں بند کا دیا انتباہ

0
0

ڈوگرہ ریاست کے درجے کی بحالی کیلئے جد و جہد تیز کرنے کا عزم کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ اور مشن سٹیٹ ہوڈ کے صدر سونیل دمپل نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر اعتراض جتاتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کی عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور پراپرٹی ٹیکس ’کمل کے پھول کا جذیہ‘ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پراپرٹی ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو جموں بند کیا جائے ۔موصوف نے اس موقع پر ڈوگرہ ریاست کے درجے کی بحالی کیلئے جد و جہد تیز کرنے کا عزم کیا ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات سے قبل ڈوگرہ ریاست کے درجے کیلئے سخت جد و جہد کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے یورپین وفد کو گمراہ کیا اور جموں وکشمیر کی اصل صورتحال دکھانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے اس موقع پر مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر ریاست کا درجہ فوری بحال کیا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا