نئی دہلی، // مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال ’نیشنک‘ نے کہا کہ تعلیم کی تلخیص حقائق کو یکجا ہی نہیں بلکہ ذہن کی یکوسوئی بھی ہے اور ایسے میں ہماری نئی قومی تعلیمی پالیسی، علمی اتحاد و سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے سائنس، سوشل سائنس، فنون لطیفہ، انسانیت اور کھیل جیسے کثیرموضاعاتی، کثیر جہتی اور پوری تعلیم پر مرکوز ہے۔
ڈاکٹر نیشنک نے آج رام کرشن مشن کے ہیڈکوارٹر بیلورمٹھ کے دورے پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ مٹھ کی جانب سے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے ساتھ ساتھ راحت اور بازآبادکاری کی سرگرمیاں، صحت اور تعلیم کی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا،’مجھے کامل یقین ہے کہ یہاں کے تمام تعلیمی مرکز رام کرشن مٹھ اور رام کرشن مشن کی آئیڈیالوجی کے ساتھ بنے ہیں جن میں ویدانت اور شاشوت نظریہ شامل ہیں جو کہ شری رام کرشن پرم ہنس کی جانب سے تجربات کیے گئے تھے اور جسے سوامی وویکا نند کی جانب سے اجاگر کیا گیا تھا‘۔