سری نگر، // سری نگر کے برزلہ باغات علاقے میں جمعے کو جنگجوؤں نے پولیس کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے جمعے کو سری نگر کے باغات برزلہ میں تعینات پولیس کی ایک پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور علاج ومعالجے کے لئے برزلہ میں ہی واقع ہڈیوں و جوڑوں کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔