وہ سمجھتے ہیں کہ فصل کٹائی کا وقت آنے پر ہم چلے جائیں گے: ٹکیت

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍راکیش ٹکیت نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آج میڈیا سے کہا کہ ’’ان کو لگتا ہے کہ فصل کٹائی کا وقت آ گیا تو یہ ایک مہینے میں چلے جائیں گے۔ راجستھان اور پنجاب میں فصل کٹائی میں ایک مہینے کا فرق ہے۔ راجستھان کے کسان آئیں گے اور پنجاب والے کسان اپنی فصل کاٹنے چلے جائیں گے۔‘‘وہیںکسانوں کے ذریعہ آج چار گھنٹے کی ’ریل روکو‘ مہم 12 بجے سے 4 بجے تک چلی۔ اس دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع کہیں سے موصول نہیں ہوئی ہے۔ انتہائی پرامن طریقے سے کسانوں کی یہ مہم اختتام کو پہنچی۔ اس درمیان ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے سبھی زون میں ٹرین کی آمد و رفت معمول پر رہی۔ بیشتر ریلوے زون نے مظاہرین کے ذریعہ کسی بھی ٹرین کو روکنے کے واقعہ کی خبر نہیں دی ہے۔دریں اثنا کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا کل ہونے والا متھرا دورہ رد ہو گیا ہے۔ جمعہ کو متھرا کے سونکھ روڈ پالی کھیڑا میں کسان پنچایت ہونے والی تھی لیکن سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر کیپٹن ستیش شرما کے انتقال کے سبب اب یہ کسان پنچایت 23 فروری تک کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔ پارٹی کے ریاستی سکریٹری اور متھرا انچارج امت شاہ نے اس سلسلے میں جانکاری دی اور کہا کہ اب کسان پنچایت 23 فروری کو منعقد ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا