مڈل اسکول بہروٹ میں فوج کی جانب سے سپورٹس کٹ فراہم کی گئی

0
0

طلباء کے مابین والی بال میچ کا بھی کیا انعقاد،مقامی عوام نے فوج کے اقدامات کی سراہنا کی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کے گورنمنٹ مڈل اسکول بہروٹ میں فوج کی جانب سے سپورٹس کٹ فراہم کی گئی ۔واضح رہے یہ اسکول حد متارکہ کے قریب آباد ہے جس میں 120کے لگ بھگ طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں سے اکثریت بی پی ایل طلباء کی ہے ۔وہیں مقامی عوا م اور فوج کے مابین روابط کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں مقامی عوام نے فوج سے سپورٹس ساز و سامان کی التجا کی اور فوج کی جانب سے مذکورہ اسکول میں سپورٹس کٹ فراہم کی گئی ۔وہیں اس کٹ میں والی بال، والی بال نیٹ، اور دیگر سامان شامل ہے ۔اس موقع پر طلباء کے مابین ایک والی بال میچ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔وہیں فوج کی جانب سے اٹھائے گے فلاحی اقدامات کی مقامی عوام نے سراہنا کی ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا