سری نگر،/ سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ غیر ملکی سفارتکاروں کی کشمیر میں آمد صرف سیر سپاٹے پر ختم ہوگی اور حکومت ہند یا ریاستی حکومت کو اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا: ‘ان سفارت کاروں کو اپنی جگہ یہ معلوم ہے کہ وہ صرف سیر سپاٹے کےلئے کشمیر آئے ہیں۔
ان سفارت کاروں میں جو زندہ دل اور حقیقت شناس نمائندے ہوں گے، تو وہ اپنے ملک جا کر اپنے لوگوں کو سچی کہانی بتائیں گے’۔