پنچائت میں پختہ بنکر نہ کے برابر ہیں:سرپنچ زینب خاتون
سرفرازقادری
مینڈھر// سرحدی سب ڈویژن مینڈھر کی تحصیل منکوٹ کی پنچایت ساگرہ جوکہ بالکل سرحدی پٹی پر واقع ہے کی مظلوم اور غریب عوام کے ساتھ آج تک کوئی بھی سرکار ہو یاپھرایل جی انتظامیہ نے سوتیلا برتائو کیا ہے ۔اس سلسلے میں پنچایت ساگرہ کی سرپنچ زینب خاتون نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو سرکار بڑے بڑے دعوے کرتی ہے کہ ہم نے سرحدی علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی ہیںلیکن سرحدی علاقہ ساگرہ میں آج تک پختہ بنکر نہیں بنائے گے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرکار کا دعویٰ ہے کہ سرحدی پٹی کی عوام پختہ بنکرں میں رہ رہے ہیں لیکن اصل حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے ۔زینب نے کہا کہ میری پنچایت جوکہ بالکل عین سرحد پر واقع ہے آج تک اس پنچائت میں پختہ بنکر نہ کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی بارسرکار سے اپیل کی کہ اس سرحدی علاقہ ساگرہ میں گولہ باری سے کافی نقصان ہوا ہے اور جب بھی پاکستانی فوج کی جانب سے گولہ باری ہوتی ہے تو پہلا گولہ ہی ساگرہ پنچایت میں گرتاہے جس سے لوگوں کو کافی نقصان ہوتا ہے اور جانی نقصان کا بھی اندیشہ رہتاہے ۔انہوں نے کہاکہ آج تک ہماری کسی نے بھی نہیں اور عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔