آبائی قبرستان بفلیاز میں سپرد خاک کئے گے
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍گذشتہ شب معمر ڈاکڑ محمد اشرف خان سنگلیانی ساکنہ بفلیازطویل علالت کے بعد واصل بحق ہوئے رحلت کی خبر پھیلتے ہی رشتہ دار مرد وزن اظہار ہمدردی کے لئے بفلیاز پہنچے جبکہ نمازجنازہ میں مذہبی سیاسی سماجی شخصییات کے علاوہ کثیر التعداد احباب کی شرکت رہی نماز جنازہ یکے بعد دیگرے دو مقامات پر ادا کی گئی اس موقع پر مولانا عبدالمجید قادری امام خطیب غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ ،مولانا عبدالرشید مصباحی ،قاری سرفراز احمد قادری نے موت تعزیت اور ایصال ثواب اور پسماندگان کے صبر وتحمل پر بصیرت افروز خیالات کااظہار کیا۔وہیں مولانا عبدالرشید علیمی، حافظ شیراز احمد، حافظ نصیر احمد قادری، مولانا غلام ربانی ،مولانا سجاد احمد ،حافظ غلام رسول ،حافظ نظام الدین قادری، قاری محمد منظور حسین قادری، سرفراز احمد قادری سربراہ اعلی دارالعوم فیضان مصطفی سرنکوٹ ،بابو محمد حفیظ ،بابو سہل منہاس ،بابو یاسر احمد ملک اور سنئی مینڈھر سے تشریف لائے اقرباء نے سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔