مہیلا جانسوئی پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیئر پرسن قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) ریکھا شرما نے جموں وکشمیر میں خواتین کو درپیش مسائل خصوصا گھریلو اور خاندانی تشدد کے بارے میں حاصل کرنے کے لئے جموں و کشمیر کا اَپنا پہلا دورہ کیا ۔ اِس کے علاوہ مہیلا جانسوئی پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ریکھا شرما جو جموں و کشمیر کے ایک ہفتہ طویل دورے پر ہیں ، ان کے ساتھ این سی ڈبلیو میں کونسلر نیہا مہاجن گپتا بھی موجود ہیں۔دورے کے پہلے ہی دن چیئر پرسن نے محکمہ سوشل ویلفیئر (ایس ڈبلیو ڈی) کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلی سطحی تیاری میٹنگ کی جس کے تحت ماہ فروری کو کانفرنس روم محکمہ خاطر تواضع کنال روڈ جموں میں منعقدہ مہیلا جانسوئی پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔دورانِ میٹنگ خطاب کرتے ہوئے ریکھا شرما نے خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے ایس ڈبلیو ڈی کے پاس دستیاب سکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور بالخصوص گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین تک پہنچنے پر صنفی حساس ہونے پر زور دیا۔ انہوں نے جموں و کشمیریوٹی میں قائم مختلف ون سٹاپ سینٹروںکے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر بپل پاٹھک ، ڈائریکٹر جنرل ترقیٔ خواتین و اطفال میر طارق علی ، مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس / ایس آر سی ڈبلیو شبنم شاہ کاملی ، مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس نیتو گپتا کے علاوہ دیگر اعلیٰ اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے بعد صوبہ جموں کی مختلف سول سوسائٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کی نشست منعقد ہوئی ۔ریکھا شرما نے خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے نچلی سطح پر ان کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ چیئرپرسن نے ان کی شکایات کا بھی جائزہ لیا اور فوری طور پر ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کے خلاف تشدد کو روکنے میں ان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا۔