بارہمولہ۔کپواڑہ میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کیلئے ووٹنگ

0
0

کپواڑہ میں اپنی پارٹی ووٹنگ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، بارہمولہ میں سفینہ بیگ کی حمایت
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍اپنی پارٹی نے ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ کے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے انتخابات میں ووٹنگ عمل میں حصہ نہیں لیا جبکہ پارٹی بارہمولہ ضلع میںڈی ڈی سی چیئپرسن عہدہ کے لئے آزاد اُمیدوارسفینہ بیگ کی حمایت کی۔ یہاں جاری ایک بیان میں پارٹی ضلع صدر بارہمولہ شعیب لون نے بتایاکہ پارٹی انتخابات میں سفینہ بیگ کی حمایت کریگی جبکہ ضلع بارہمولہ میں آج منعقد ہونے والے وائس چیئرپرسن عہدہ کے لئے انتخابات میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لے گی۔انہوں نے کہا’’اپنی پارٹی نے ضلع کپواڑہ اور بارہمولہ میں لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے یہ فیصلہ لیا ہے۔ ہم نے بارہا اِس بات کو دوہرایا ہے کہ اپنی پارٹی عوامی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ہے اور ہم اُ ن لوگوں کی حمایت نہیں کرسکتے جنہوں نے گمراہ کن نعرؤں کے ذریعے ہمیشہ لوگوں کو بیوقوف بنایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا