شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں 3.5 شدت کا زلزلہ

0
0

سری نگر،//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں پیر کی علی الصبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز گلمرگ کا ہی کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 30 کلو میٹر درج ہوئی ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق شمالی کشمیر میں گلمرگ کے نزدیک پیر کی علی الصبح قریب 4 بجکر 56 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا