’زرعی قوانین کیخلاف احتجاج ملک میں انارگی پھیلانے کی کوشش ‘

0
0

بنگال کو ڈبل انجن کی سرکار چاہیے ،’ہندوستان کی جے‘ کے نعرے سے ناراض ہوتی ہیں دیدی:مودی
لازوال ڈیسک

کلکتہ ؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرکے ملک میں انارگی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے کی بین الاقوامی سازش کی جارہی ہے۔ ہندوستان کی شبیہہ کو داغدار بنایا جارہاہے۔ ہندوستان پر حملہ کرنے کی بھی ایک سازش کی جارہی ہے۔ یوگا جیسی مقدس چیزوں پر حملہ کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ہلدیہ میں مرکزی پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد بنگال اسمبلی انتخابات کے بعدپہلی سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تری پورہ کی طرہ بنگال کو بھی ڈبل انجن کی سرکار چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تری پورہ میں جیٹ کی رفتار کی طرح کام ہورہا ہے۔وزیر اعظم مودی کی ریلی میں عوام کی شرکت سے متعلق بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ دو لاکھ سے زاید افراد شریک تھے۔وزیرا عظم مودی نے اپنی تقریر کی شروعات میں اتراکھنڈ حادثہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اترا کھنڈ کے عوام اس وقت مشکلات میں ہے پورا ملک اتراکھنڈڈ کے ساتھ کھڑا ہے اور بنگال کے عوام بھی دعا مانگ رہے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے مدنی پور کی سرزمین کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے شرف کی بات ہے کہ آج میں انقلابی شخصیات کی مادر بھومی میں کھڑا ہوا ہوں۔مدنی پور کھودی رام بوس اور ودیاساگر مہاسے اس مٹی کے بہادر بیٹے ہیں۔وزیرا عظم مودی نے کہا کہ جب اپنے حقوق کی بات کریں گے تو دیدی ممتابنرجی ناراض ہوجاتی ہیں۔جب کوئی بھارت ماتا کہتا ہے تو ممتا کو غصہ آجاتا ہے اور اب ممتا بنرجی جے شری رام کے نعرے سے بھی ناراض ہوجاتی ہیں۔خیال رہے کہ 23جنوری کو وکٹوریہ میموریل میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب میں جب ممتا بنرجی کو مدعو کیا گیا تو بی جے پی کے لوگوں نے جے شری رام کے نعرے لگادئے تھے مگر اس پر ممتا بنرجی ناراضگی ظاہر کی۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرکے ملک میں انارگی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے کی بین الاقوامی سازش کی جارہی ہے۔ ہندوستان کی شبیہہ کو داغدار بنایا جارہاہے۔ ہندوستان پر حملہ کرنے کی بھی ایک سازش کی جارہی ہے۔ یوگا جیسی مقدس چیزوں پر حملہ کرنے کی بات کی جارہی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی کو ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کوجواب دینے کی فکر نہیں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سیاست کو بدعنوانی میں تبدیل کردی گئی ہے انتظامیہ سیاست زدہ ہوچکی ہے۔نندی گرام فائرنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے نندی گرام میں خون بہائے آج وہ ممتا بنرجی کے ساتھ کیوں ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے امفان متاثرین کیلئے روپے بھیجے مگر وہ روپے بھی بدعنوانی کے شکار ہوگیا۔عدالت نے اس معاملے کو نوٹس میں لیا ہے۔کورونا کے دور میں لوگوں کو پیسے نہیں ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے دنیا متاثر ہوئی اس وقت مرکزی حکومت نے راشن دینے کا فیصلہ کیا مگر بنگا کے عوام راشن سے محروم رہے۔مودی نے کہا کہ غلامی کے دنوں میں ، مغربی بنگال ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاست تھی۔ یہاں ہر طرح کے انفراسٹرکچر تھا۔ یہاں کے کسان محنتی ہیں ، زمین زرخیز ہے۔ بنگالیوں کو آج بھی جو عزت ملتی ہے وہ ماضی کی وجہ سے ملتی ہے۔ لیکن ہم کیوں اس پر قائم نہیں رہ سکتے؟ ہلدیہ پورٹ دوسری ریاستوں کے مقابلے میں یہ بندرگاہ کے طور پر کیوں پیچھے ہے؟ مودی نے کہا کہ میں بنگال کو تبدیل کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جولوگ تبدیلی کے نام پر آئے تھے کیا وہ تبدیلی لانے میں کامیاب ہوئے۔کتنی فیکٹریاں کھولی گئیں۔؟ مغربی بنگال سیاست کے جال میں پھنس گیا ہے۔ کانگریس ، بائیں محاذ اور ترنمول نے سب نے بنگال کو پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے 2011 میں ممتا پر اعتماد کیا۔ بنگال محبت کی امید پر جی رہا تھا۔مگر اس کے جواب میں بنگال کو شفقت نہیں ظلم ملا ہے۔ سی پی ایم ترنمول حکومت کے مفاد کے ساتھ۔ کسانوں کو فوائد نہیں ملے ، فیکٹری میں تالا لگا تھا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے بنگال میں انفراسٹکچر کو بہتر کرنے کیلئے کئی پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔ رانی اچک کا جدید فلائی اوور ،ڈگ کمپلیکس اس کی وجہ سے پڑوسی ملک کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے گا۔ دھوبی درگا پور گیس لائن کے نتیجے میں ، پی این جی اور سی این جی بہت سارے اضلاع میں پہنچائے جاسکتے ہیں۔ پورے مشرقی ہندوستان کو ایل پی جی گیس زیادہ آسانی سے مل جائے گی۔ ہمارا مقصد یہاں جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر ہے۔ کلکتہ میں ساڑھے 8 ہزار کروڑ روپے کے میٹرو پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ اس بار مرکز نے اسے اور آگے بڑھایا ہے۔ یہاں فریٹ کوریڈور ہے جو مغربی بنگال اور پنجاب کو ملتا ہے۔ کھرگ پور-بیجوارا راہداری بھی ہے۔ اس پرگزشتہ مرتبہ کے مقابلے پچیس فیصد زیادہ خرچ ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے چائے بگان کے ورکروں کیلئے خصوصی پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا