حالیہ برف باری کے باعث زمین کھسکنے سے بفلیاز منڈی شاہراہ کی آمد ورفت میں خلل کاخدشہ

0
0

سرنکوٹ انتظامیہ اورمتعلقہ روڈ ایجنسی اس حساس معمہ پر دھیان دیں:عوام کی اپیل
منظور حسین قادری

بفلیاز؍؍بفلیاز منڈی شاہراہ پچھلی کئی دہائیوں سے زیر تعمیر ہے جس کی تکمیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کی کوئی تدبیر نظر نہیں آتی مگر چند علاقہ جات کی رابطہ سڑکیں کہیں نہ کہیں اس سے ملی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اس کی اہمیت وافادیت سے منحرف نہیں کیا جاسکتا حالیہ برف باری کے باعث شاہراہ بفلیاز منڈی جائے وقوع دندی دھڑہ نزد فضل آباد زمین کھسکنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے سڑک کافیہ بہت تنگ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل اندازی کے پیش نظر خدشہ ہے کہ بادل ناخواستہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہوجائے۔ مقامی آبادی اور ڈرائیورز نے مطالبہ کیا ہے کہ سرنکوٹ انتظامیہ اورمتعلقہ روڈ ایجنسی اس حساس معمہ پر دھیان دیں اور شاہراہ کو مزید نقصان سے بچا کر گاڑیوں ومال بردار گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بناکر عوام کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا