جموں، // جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور جموں پولیس نے مشترکہ مہم کے تحت جموں میں عسکریت پسند تنظیم جیش محمد سے منسلک لشکرِ مصطفیٰ کے خود ساختہ سربراہ ہدایت اللہ ملک عرف حسنین کو گرفتار کرکے اس کی تنظیم کا ایک طرح سے صفایا کر دیا ہے۔
اس مہم میں اننت ناگ میں پہلی گرفتاری ایاز بھٹ کی ہوئی تھی اور اس کے پاس سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا تھا۔
پوچھ گچھ کے دوران اس کی جانب سے کیے گئے انکشاف کی بنیاد پر عسکریت پسندوں کے دو دیگر معاونین کو گرفتار کیا تھا۔