5ضلعی ترقیاتی کونسلوںکیلئے چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کا انتخاب

0
0

سرینگراورشوپیان کونسل پراپنی پارٹی کاکنٹرول۰ کولگام ڈی ڈی سی کونسل میں PAGDکامیاب،جموں اورکٹھوعہ میں بھاجپافاتح
لازوال ڈیسک

جموں/سری نگر؍؍جموں وکشمیر میں 20ضلعی ترقیاتی کونسلوں کیلئے چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا،اورپہلے مرحلے میں 5کونسلوں میں سے بھاجپا اوراپنی پارٹی نے دودوکونسلوں کاکنٹرول حاصل کیاجبکہ کولگام ڈی ڈی سی کونسل پر پیپلز الائنس نے کنٹرول پایا۔غیر معمولی بات یہ ہوئی کہ ڈی ڈی سی سری نگرکیلئے چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کے عہدے اپنی پارٹی نے حاصل کئے جبکہ شوپیان ڈی ڈی سی کے لئے چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کے انتخاب میں اپنی پارٹی کے اُمیدوارکامیاب قرار پائے ۔اُدھر جموں اورکٹھوعہ کی ضلعی ترقیاتی کونسلوں کیلئے چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کے عہدے بھاجپااُمیدواروں نے بلامقابلہ حاصل کئے ۔جموں وکشمیر میں پہلے مرحلے میں 5ضلعی ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کاانتخاب عمل میں لایاگیا ،اورپہلے مرحلے میں بھاجپا اوراپنی پارٹی نے دودوکونسلوں جبکہ PAGDنے ایک کونسل پرکنٹرول حاصل کرلیا ۔خیال رہے سنیچر کے روز کشمیر میں سری نگر،شوپیان وکولگام جبکہ صوبہ جموں میں جموںاورکٹھوعہ میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کاانتخاب عمل میں لایاگیا۔معلوم ہواکہ سابق وزیرسیدالطاف بخاری کی جماعت جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے سری نگراورشوپیان کی ضلعی ترقیاتی کونسلوں کاکنٹرول حاصل کیا۔ضلع ترقیاتی کونسل سری نگرکیلئے اپنی پارٹی کے اُمیدوارملک آفتاب کوچیئرپرسن منتخب کیاگیا۔انہوں نے الیکشن کے وقت موجود13میں سے 10کونسلروں یعنی ڈی ڈی سی ممبران کے ووٹ حاصل کئے جبکہ اُن کے مدمقابل این سی اُمیدوارکوثرگنائی کوصرف3ووٹ ملے ۔اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اُمیدواربلا ل احمد کوڈپٹی چیئرپرسن منتخب کیاگیاکیونکہ انہوں نے 9ووٹ پائے جبکہ اُن کے مدمقابل اُمیدوارپی ڈی پی سے وابستہ منظوراحمدبٹ نے صرف4ووٹ حاصل کئے ۔اُدھر ضلع ترقیاتی کونسل شوپیان پربھی اپنی پارٹی نے کنٹرول حاصل کیاکیونکہ یہاں ہوئے چیئرپرسن کے انتخاب میں اس پارٹی کی خاتون اُمیدواربلقیس اختر نے 8ووٹ حاصل کئے جبکہ اُن کی مدمقابل پی اے جی ڈی کی اُمیدوارنے 6ووٹ پائے ۔شوپیان ڈی ڈی سی کیلئے ڈپٹی چیئرپرسن کاانتخاب ’ڈرا‘کے ذریعے عمل میں لایاگیا،اورا سمیں اپنی پارٹی کے اُمیدوارعرفان منہاس کوکامیاب قراردیاگیا۔اُدھر کولگام سے پی اے جی ڈی کیلئے ایک اچھی خبرآئی کیونکہ یہاں سی پی آئی ایم سے وابستہ منتخب کونسلر محمدافضل کوبااتفاق رائے چیئرپرسن منتخب کیاگیاکیونکہ اُنھیں تیرہ ممبران نے حمایت کی جبکہ این سی سے تعلق رکھنے والی خاتون کونسلرشازیہ پوسوال کوڈپٹی چیئرپرسن منتخب کیاگیا۔دریں اثناء بی جے پی نے جموں اور کٹھوعہ میں ضلعی ترقیاتی کونسلوںکاکنٹرول حاصل کیاکیونکہ اس پارٹی کے اُمیدواروں کودونوںکونسلوں میں بلامقابلہ چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن منتخب کیاگیا۔ جموں کو شیڈول کاسٹ کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔بی جے پی نے بھلوال سے سابق رکن اسمبلی اور ڈی ڈی سی ممبر کو ضلعی ترقیاتی کونسل جموں چیئرمین کے عہدے کیلئے اور جموں ضلع میں وائس چیئرمین کیلئے ڈی سی ڈی ممبر سورج سنگھ کے ناموں کی منظوری دے دی تھی،اوران دونوں اُمیدواروں کوبلامقابلہ کامیاب قرار دیاگیا۔ادھرضلع کٹھوعہ میں بی جے پی نے چیئرمین کے عہدے کیلئے باسوہلی سے ڈی ڈی سی ممبر کرنل (ریٹائرڈ) مان سنگھ اور کٹھوعہ سے ڈی ڈی سی ممبر راگنن سنگھ عرف ببلو کو نائب چیئرمین کے لئے منظوری دی تھی،،اوران دونوں اُمیدواروں کوبلامقابلہ کامیاب قرار دیاگیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا