تعلیمی زون بٹوت میںکئی برسوںسے زیڈای اوکی اسامی خالی:ظہیر سوہیل

0
0

کہا دفتر میں صرف ایک کلرک کام چلا رہا ہے
مشکور احمد
رام بن ؍؍رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے زونل صدر بٹوت ظہیر سوہل نے ایک بیان میں کہا کہ زیڈ ای او دفتر بٹوت میں کئی سالوں سے زیڈ ای او کی اسامی خالی پڑی ہے جسکی وجہ سے اس دفتر کا سارا کام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ برس اکتوبر ماہ میں اس دفتر میں ایک زیڈ ای اوکی تعیناتی ہوئی لیکن نامعلوم وجوہات کے بنا ابھی تکانہوں نے دفتر میں حاضری ہی نہیں دی ۔موصوف نے کہاکہ اس دفتر میں صرف ایک کلرک کام چلا رہا ہے جبکہ رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے کئی بار یہ معاملہ اعلی حکام کے نوٹس میں لایا لیکن اس معاملے کو ہر وقت نظر انداز کیا جاتا رہا۔انہوںنے ناظم تعلیمات جموں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ زیڈ ای او کی خالی پڑی اسامی کو پر کیا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا