نوشہرہ میں نائک جادو ناتھ سنگھ کوخراج عقیدت کیا گیا پیش

0
0

جسمانی ناخیز افراد کو مصنوعی عضوبھی پیش کئے
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍جادو ناتھ میموریل نوشہرہ پر فوج کی جانب سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وطن کے بہادروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقع پر خصوصیت کے ساتھ نائک جادو ناتھ سنگھ کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے وطن کے بہادروں نے خراج عقیدت پیش کیا ۔واضح رہے نائک جادو ناتھ سنگھ نے ٹین دھار کے مقام پر پکٹ نمبر دو پر 1947-48میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جہاں ان کی قربانی کو تا دیر یاد رکھا جائے گا ۔اس موقع پر میجر جنرل راجیوپوری،وی ایس ایم ، جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس آف سپیڈس ڈویژن، برگیڈئر ایچ ایس برار کمانڈر نوشہرہ برگیڈ و دیگران نے شرکت کی ۔وہیں ایک طبی کیمپ کے ساتھ ساتھ معذوروں کی امداد کی گئی جہاں انہیں وہیل چیئر، بیساکھی اور دیگر کئی اہم مصنوعات فراہم کی گئیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا