پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، کسی نقصان کی اطلاع نہیں

0
0

جموں،//جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر منگل کے روز ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے منگل کے روز قریب پونے تین بجے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر بلا کسی اشتعال کے شدید گولہ باری شروع کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے قصبہ، کرنی اور مینڈھر سیکٹروں میں بھی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری شروع کردی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا