اْساتذہ نے ڈھاروں میں پہنچ کر بچوں کو تعلیم دی: چوہدری یاسین
بابر نفیس
ڈوڈہ؍؍سیزنل اساتذہ جہاں کئی برسوں سے اپنی خدمات ڈھاروں میں سر انجام دیتے آ رہے ہیں وہیںگزشتہ سال کرونا کے چلتے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر سیزنل اساتذہ نے اپنی خدمات گورنمنٹ کے حکم نامہ کے مطابق سر انجام دی لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کی ان اساتذہ کی یہ ڈیوٹی سیزن کے مطابق اکتوبر کے اختتام پر پایہ تکمیل پہنچتی ہے۔وہیں ان اساتذہ کو اب تین ماہ ہو رہے ہیں لیکن ان اساتذہ کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے ۔اس سلسلے میںسیزنل ٹیچرس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین شاہین نے بتایا کہ ان اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیزنل اساتذہ کو محکمہ یکساں حقوق فراہم نہیں کر رہا ہے ۔موصوف نے محکمہ کے اعلیٰ عہدیداران سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کی تنخواہیں واگزار کی جائیں۔