ٹریلر کی ٹکر سے جیپ میں سوار 8افراد کی دردناک موت

0
0

ٹونک  راجستھان کے ضلع ٹونک کے صدر تھانہ علاقہ میں گزشتہ شب ایک ٹریلر کی ٹکر سے جیپ میں سوار ایک ہی کنبہ کےآٹھ افراد کی دردناک موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مدھیہ پردیش کے راج گڑھ سے تعلق رکھنے والے سونی خاندان کے لوگ ضلع سیکر کے مشہور مذہبی مقام کھاٹو شیام جی کے درشن کے لئے آئے تھے ۔ یہ لوگ رات کے تقریبا 9.30 بجے درشن کرنے کے بعد مدھیہ پردیش کے لئے واپس روانہ ہوئے۔ رات کے تقریباً ڈھائی بجے جے پور کوٹہ قومی شاہراہ پر ٹونک کے ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقرہباًایک کلو میٹر دور ایک پلیا پر پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹریلر نے ماردی،جس سے جیپ پلیا کی دیواراور ٹریلر کے درمیان پھنس کر رہ گئی۔
پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں چار مرد ، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو ٹونک کے سعادت اسپتال سے جے پور ریفر کردیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار افراد مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ کے جیرا پور گاؤں کے رہائشی تھے۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس کی پوری انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں تین سالہ بچی کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیوراور کلینر موقع سے فرار ہوگئے۔ جیپ کا ڈرائیورتوبچ گیا ، لیکن وہ بھی مفروربتایا جارہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا