کٹھوعہ میں فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک پائلٹ جاں بحق دوسرا شدید زخمی

0
0

جموں، جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پیر کے روز فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ جاں بحق جبکہ دوسرا ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ میں لکھن پور کے بسولی موڑ علاقے میں قائم فوجی تنصیب کے اندر ایک فوجی ہیلی کاپٹر پیر کی شام قریب سات بجکر بیس منٹ پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو فوجی پائلٹ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمی پائلٹوں کو فوری طور پر ملٹری بیس ہسپتال پٹھان کوٹ منتقل کیا گیا جہاں لیفٹیننٹ کرنل مصہاب شرما زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا