مودی اور شاہ نےاہل وطن کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی

0
0

نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹرمودی نے منگل کے روز اپنے ٹوئیٹ میں کہا ’’ملک کے عوام کو یوم جمہوریہ کی بہت بہت مبارکباد۔ جے ہند‘‘۔ مسٹرشاہ نے بھی اپنے پیغام میں کہا ’’یوم جمہوریہ، ہندستان کے کثیر رنگ تنوع اور بھرپور ثقافتی وراثت کی علامت ہے ۔ میں ان تمام عظیم شخصیات کو خراج پیش کرتا ہوں جن کی جدوجہد سے سال 1950 میں آج کے دن ہمارا آئین نافذ ہوا اور اسی کے ساتھ ان بہادر جوانوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی بہادری سے جمہوریہ ہند کی حفاظت کی ہے‘‘۔
ملک بھر میں آج 72 واں یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے اور’بھارت ماتا‘ کی ان عظیم شخصیات کو یاد کر رہا ہے جنہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔ ساتھ ہی ان بہادر ہیروز کو سلام پیش کررہے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کی قربانی دی اور ملک کی سرحدوں اور اس کی اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا